لاہور(ٹی وی رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد استنبول انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے وطن واپس پہنچ گئے۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق استنبول انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ترکیہ میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے حکام اور ترکیہ کے اعلی حکام نے وزیر اعظم کو الوداع کیا۔