• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی آئی اینڈ آئی پر کلکٹر گلگت کے سنگین الزامات

اسلام آباد (مہتاب حیدر) ایف بی آر میں کسٹمز گروپ کے دو اعلی ٰافسران کے درمیان ایک رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔ کلکٹر کسٹمز گلگت و بلتستان نے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس و انوسٹی گیشن پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں لیکن اس مرحلے پر ایف بی آر نے اپنا وزن ڈی جی آئی اینڈ آئی کے حق میں ڈالا ہے۔ کلکٹر کسٹمز گلگت و بلتستان نے ایف بی آر کے رکن کسٹمز آپریشن کے نام خط میں کلکٹر کی حیثیت سے خدمات کی ادائیگی سے معذرت کرلی ہے جس میں انہوں نے پرنسپل اپریزر راجا وسیم احمد کو انتہائی بدنام افسر قرار دیا ہے جو مبینہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ سمیت تمام منظم جرائم میں ملوث ہیں۔ وہ بعض تاجروں کی ملی بھگت سے کارٹیل چلارہے ہیں ٹیکس اور ڈیوٹی چوری بھی کرتے ہیں۔ حال ہی میں ڈائریکٹوریٹ نے کسٹم حکام کے تعاون سے سوست ڈرائی پورٹ پر ٹیکس اور ڈیوٹی چوری کے واقعات کی نشاندہی کی اور مشتبہ افسران کے خلاف نظم و ضبط کے تحت کارروائی کی جارہی ہے ان میں سے کچھ افسران میڈیا کو گمراہ کن اطلاعات فراہم کررہے ہیں۔ کلکٹر کے الزامات کا ایف بی آر نے جائزہ لیا جو محض الزامات ہی ثابت ہوئے ہیں اس کے تحت سینئرز کو بدنام کیا جارہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید