• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے چھینی گئی قیمتی گاڑی 4 گھنٹے میں دادو کے کچے کے علاقے سے برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اے وی ایل سی نے گلستان جوہر سے چھینی گئی TOYOTA REVO چار گھنٹے بعد دادو کے کچے کے علاقے سے بازیاب کر لی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح گلستان جوہر بلاک 10 کے علاقے سے صبح 6 بجکر 40 منٹ پ پرائیوٹ کمپنی کی TOYOTA REVO نمبر ؒL-4446 تین ملزمان اسلحہ کے زور پر چھین کر لے گئے تھے۔اے وی ایل سی کراچی نے TOYOTA REVO چھینے جانے کی اطلاع موصول ہو تے ہی کراچی کے مختلف علاقوں کے علاوہ موٹر وے پولیس اور حیدرآباد، سہون اور دادو میں علاقہ پولیس کی مدد سے پکٹس لگائیں اور چار گھنٹہ کے مسلسل محنت کے بعد دادو پو لیس کی مدد سے دادو کے کچے کے علاقے سے گاڑی برآمد کر لی۔
اہم خبریں سے مزید