• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروین رحمٰن قتل کیس، فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے، آئی جی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا پروین رحمٰن قتل کیس کے حوالے سے کہنا ہے کہ قتل کی اس وا ردات میں پولیس سے کوتاہی ہوئی ہے، ہم اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جا رہے ہیں،اُنہوں نے کہا کہ تفتیشی نظام میں نقائص ہیں جنہیں دور کرنےکی کوشش کر رہے ہیں،آئی جی سندھ نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ ہر محکمے میں مستقل بنیادوں پر تعیناتیاں کریں،ان کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کا واقعہ بھی بنیادی پولیس ٹریننگ کا مسئلہ ہے ،سیف سٹی پروجیکٹ کے لیے اتھارٹی قائم کی گئی ہے، پہلے مرحلے میں سیف سٹی پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید