• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظار ختم، بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلش کرکٹ اسلام آباد پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلش کرکٹ ٹیم اتوار کی صبح اسلام آباد پہنچ گئی ۔کھلاڑیوں کو سخت پہرے میں ہوٹل منتقل کردیا گیا۔ پی سی بی حکام نے ایئرپورٹ پر مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔ کھلاڑیوں نے دن بھر ہوٹل میں آرام کیا اور پیر کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔ دو دن مسلسل پریکٹس کے بعد اتوار کو پاکستانی کھلاڑیوں نے اتوار کو آرام کیا۔ اسلام آباد کلب میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مداحوں کے ساتھ سلفیاں بنوائیں اور شائقین کو آٹو گراف دیئے۔ انگلش ٹیم تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئی ہے جس کا پہلا میچ جمعرات سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 9 دسمبر کو ملتان جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ ٹیم 2005 کے بعد پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی جب کہ یہ رواں سال دوسری بار پاکستان آئی ہے اس سے قبل وہ ستمبر اکتوبر میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے آئی تھی۔ انگلش تماشائی جو ’’بارمی آرمی‘‘ کے نام سے مشہور ہیں سیریز کے میچ دیکھنے پاکستان آرہے ہیں۔ ٹور آپریٹرز نے انگلش تماشائیوں کے لئے اسلام آباد، ملتان اور کراچی میں انتظامات کئے ہیں۔ بارمی آرمی دنیائے کرکٹ میں اپنے روایتی ترانوں اور کاسٹیوم کی وجہ سے مشہور ہیں۔ گزشتہ دنوں بارمی آرمی کے ’السلام علیکم‘ کے ٹویٹ پر ہزاروں پاکستانی شائقینِ کرکٹ نے انہیں خوش آمدید کہا تھا۔ انگلش کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جس میں مہمان ٹیم نے کراچی اور لاہور میں سات ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے۔

اسپورٹس سے مزید