• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتی محاذ کے حریف، امریکا اور ایران کل فٹبال میدان میں مدمقابل

دوحا (جنگ نیوز) سیاسی اور سفارتی میدان میں ایک دوسرے کے سخت ترین حریف امریکا اور ایران فیفا ورلڈکپ میں منگل کو ٹکرائیں گے۔ واشنگٹن اور تہران نے ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد 1980 میں سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ 42 سال کی اس سرد مہری کو پس پشت رکھ کر دونوں ٹیموں کے کوچز اہم میچ پرتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ یہ اس سال کے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ سیاسی طور پر چارج میچ ہوگا۔ تعلقات حالیہ برسوں میں اس وقت زیادہ کشیدہ ہوئے جب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو ایران کے جوہری معاہدے سے نکال دیا تھا۔ ویلز کے خلاف ایران کی 2-0 سے ڈرامائی جیت اور جمعے کو انگلینڈ کے خلاف امریکی ٹیم کے 0-0 سے ہونے والے ڈرا میچ نے گروپ کے فائنل راؤنڈ کے لیے ایک دلچسپ مقابلہ شروع کر دیا ہے۔ انگلینڈ، چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اسے ٹیبل پر آخری ٹیم ویلز کا سامنا ہے، یعنی ایران، امریکہ کا مقابلہ فیصلہ کرے گا کہ کون سی ٹیم راؤنڈ آف 16 میں جاتی ہے۔