لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کی ہو یا پی ڈی ایم کی قادیانیوں کی سازشوں کوروکنے میں ناکام رہی،عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ ہمارے ایمان کا اہم حصہ ہے،ان عقائد کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل اور قانون کی ہرشق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا۔سابقہ اور موجودہ حکومت کے وعدوں اعلانات اور نعروں کے باوجود تاحال قادیانیوں کی طرف سے ملک کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہمارے ایمان کا اہم ترین حصہ ہے۔ان عقائد کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل اور قانون کی ہرشق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ہر طرح کے غیر ملکی دباؤ اور اندرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔حکومت نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا۔