کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال، جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی و دیگر نے کہا ہے کہ نام نہاد حقیقی آ زادی مارچ بدترین ناکامی سے دوچار ہونے کے بعد خان کی سیاست زوال کی طرف گامزن ہوگئی،20لاکھ عوام جمع کرنے کا دعویٰ کرنے والا لانگ مارچ میں حکومتی وسائل کے باوجود 35ہزار افراد بھی اکٹھے نہ کرسکا۔خفت مٹانے کیلئے اپنی صوبائی اسمبلیاں توڑنےکا اعلان کرنے پر مجبور ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ یوٹرن کا بادشاہ کبھی اپنی باتوں پر قائم نہیں رہ سکتا، جلد ایک اور یوٹرن لے گا۔اپنے دور حکومت میں دوسروں پر الزام لگانے والا خود کوالیفائیڈ چورثابت ہوچکا ۔عوام نے عمران خان کو مسترد کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جس نے جہاں مشکل حالات میں حکومت سنبھالی وہاں وہ عوام کو مہنگائی سےبھی نجات دلائے گی۔