اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان میں ایرانی سفیر سید محمد الحسینی نے پاکستان کی نئی عسکری قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کئے گئے ایران کے سفیر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ وہ تقرریوں پر نئے افسران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے پاک فوج نے نئے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کے تعیناتی پر دونوں کو مبارکباد پیش کی اور سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل (ر)ندیم رضا کے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ میں کردار کی بھی تعریف کی۔