• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی سے منشیات برآمدگی کے الزام میں ملزم 5 سال قید کی سزا

پشاور(کرائم رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج بخت عالم نے منشیات سمگل کرنے کے الزام میںگرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر پانچ سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ استغاثہ کیجا نب سے کیس پیروی ڈپٹی پبلک پراسیکیورٹر شاہ سعود نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتارملزم مراد پر الزام ہے کہ اس نے معاون ملزم کے ہمراہ گاڑی کی ٹینکی میں پانچ کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش کی،جس کو ایکسائز پولیس نے ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرکے 9جولائی 2021کو اسکے خلاف دفعہ 9ڈی کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ایکسائز پولیس نے تفتیش مکمل ہونے کے بعد مکمل چالان عدالت میں جمع کرادیا، گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہوا،عدالت نے تمام گواہوں اورثبوتوں کی بناءپر ملزم پر جرم ثابت ہونے کی بناءپرپانچ سال قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ، جرمانے کی عدم ادائیگی کی صور ت میںجیل میں مزیدایک ماہ قید جیل میں کاٹنی ہوگی،دوسری جانب عدالت نے معاون مفرور ملزم افتخار کو اشتہاری قراردیتے ہوئے اسکے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
پشاور سے مزید