کراچی،اسلام آباد( مانیٹرنگ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی 8 دن میں دوسری ملاقات ہوئی ہےجس میں سیاسی صورتحال بالخصوص پنجاب میں حکومت سازی کیلئے آپشنز پر غور اورمعاشی بہتری ،عوام کو ریلیف اور ترقیاتی عمل میں تیزی لانے پر اتفاق کیاگیاجبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کابھی جائزہ لیاگیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اورپی ٹی آئی کی طرف سے اسمبلیوں کی تحلیل سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور سردیوں کی آمد کے پیش نظرامداد عمل کا جائزہ لیاگیا،دونوں رہنماؤں نے معاشی بہتری ،عوام کو ریلیف اور ترقیاتی عمل کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔