اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ نامنظور کر دیا اور انہیں وزیر قانون کے منصب پر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام لے کر وفاقی وزراء کا وفد اسلام آباد میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی رہائش گاہ پر گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پر مشتمل وفد نے اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی ۔وفد نے اعظم نذیر تارڑ کو وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا کہ اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون کے منصب پر ذمہ داریاں جاری رکھیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اعظم نذیر تارڑ کے مستعفی ہونے پر سردار ایاز صادق کو وزیر قانون کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔