• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کیا تو الیکشن کرانا ہی پڑینگے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپور ٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال پنجاب اسمبلی بچانے کیلئے پی ڈی ایم متحرک، کیا پی ٹی آئی کے اعلان کے بعد یہ کوششیں جائز ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ ملک فوری الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لیے عوامی مفاد میں اس کا کوئی حل نکلنا چاہئے.

 سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کرلیا تو الیکشن کروانا ہی پڑیں گے، عمران خان فوری طور پر صوبائی اسمبلیاں نہیں توڑیں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل عمران خان کے وہ ترپ کا پتا ہے جس سے وہ جلدی الیکشن کرواسکتے ہیں۔

ریما عمر کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کی حدود میں رہتے ہوئے پنجاب اسمبلی بچانا پی ڈی ایم کا حق ہے، اسی طرح پی ٹی آئی اسمبلیاں تحلیل کرنا چاہتی ہے تو یہ ان کا حق ہے

 ملک فوری الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لیے عوامی مفاد میں اس کا کوئی حل نکلنا چاہئے۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ سیاسی و معاشی عدم استحکام ملک کو برباد کررہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید