اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست کے ذریعے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ نیب قانون کی حالیہ ترامیم سے وزیر اعظم شہباز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری، فضل الرحمن اور تحریک انصاف سمیت ملک بھر کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہے، حالیہ ترامیم سے مجموعی طور پر 755مقدمات انکوائری جبکہ 292مقدمات تفتیش کی سٹیج پر متاثر ہوں گے ،ان میں سے 510مقدمات ایسے ہیں جن میں مبینہ بدعنوانی کی رقم 500ملین روپے سے کم ہے ،168مقدمات ظاہر آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق آرڈیننس کی دفعہ 9(a)Vجبکہ 213 مقدمات دفعہVI 9(a)کی کیٹگری میں آتے ہیں، 89مقدمات کا تعلق دھوکہ دہی سے ہے۔