• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میں پہلی بار پورا میچ خاتون ریفریز سپروائز کرینگی

دوحہ، قطر (جنگ نیوز) فیفا ورلڈکپ فٹبال ٹورنامنٹ میں پہلی بار کسی میچ میں گراؤنڈ سے تمام خاتون ریفریز جمعرات کو جرمنی اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ سپروائز کریں گی۔ فرانس کی اسٹیفانی فریپرٹ مردوں کے ورلڈ کپ میں پہلی خاتون ریفری ہوں گی۔ وہ اس کے علاوہ پہلی خاتون آفیشل ہیں جو گزشتہ روز پولینڈ اور میکسیکو کے میچ میں چوتھی آفیشل تھیں۔ آج کے میچ میں ان کے ساتھ لائن ویمن برازیل کی نوزا بیک اور میکسیکو کی کیرن ڈیاز میڈینا ہوں گی۔ میچ دوحہ کے ال بیعت اسٹیڈیم میں ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید