• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے پنڈی اسٹیڈیم کی نئی پچ پر شروع ہورہا ہے۔یہ پچ پہلی بار کسی میچ کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیوریٹر نے پاکستانی ٹیم انتظامیہ کو پانچ پچز دکھائیں لیکن ٹیم انتظامیہ نے سائیڈ والی پچ کا انتخاب کیا۔قومی سیزن شروع ہونے سے قبل پی سی بی نے ملک کے کئی گراونڈز میں نئی پچیں بچھائی تھیں ۔چیئرمین رمیز راجا کی ہدایت پر ملک کے تمام بڑے سینٹرز میں پچوں کی مٹی تبدیل کردی گئی۔نئی پچ بظاہر ڈرائی ہے اور اس پر پانی نہیں دیا جارہاہے۔سلو پچ دو دن بعد اسپنرز کو مدد دے گی۔پچ پر گھاس نہیں ہے۔
اسپورٹس سے مزید