• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والی بال فیڈریشن کوچ کے معاہدے میں توسیع کی خواہاں

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان والی بال ٹیم کے غیر ملکی کوچ برازیل کے کرسٹینو کا معاہدہ اس ماہ ختم ہورہا ہے، تاہم فیڈریشن نے معاہدے میں مارچ تک کی توسیع کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے درخواست کی ہے، فیڈریشن کے سکریٹری شاہ نعیم ظفر نے بتایا ہے کہ ہماری کوشش تھی کہ کوچ کی ساؤتھ ایشین گیمز تک کے لئے خدمات حاصل کی جائے تاہم اب یہ مقابلے 2024تک ملتوی ہوگئے ہیں اس لئے ہم اگلے تین ماہ اپنی خواتین کھلاڑیوں کو بھی موجودہ کوچ سے ٹریننگ کرانا چاہتے ہیں۔ اگلے ہفتے فیڈریشن کا وفد بین الصوبائی رابطے کی وزارت کے حکام سے بھی ملاقات کرے گا ۔