• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد منشیات آپریشن، 8 ارب 60 کروڑ روپے کی منشیات قبضے میں لے لی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ کے دو جہازوں نے فضائی یونٹ کے تعاون سے شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات آپریشن کر کے 8ارب 60کروڑ روپے مالیت کی 5800کلو گرام منشیات قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ بحیرہ عرب میں حکمت عملی کے طورپر اہم آبی گزرگاہوں پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے،ان کا تدراک کرنے اور ناکام بنانے کے اپنے قومی عزم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ حالیہ پیشرفت میں پاک بحریہ کے دو جہازوں نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کیا جس کے نتیجے میں منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی۔ شمالی بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کرتے ہوئے پاک بحریہ کے جہازوں نے دو مشکوک کشتیوں کو تلاش کیا اور مؤثر اندازمیں کاروائی کرتے ہوئے ان کشتیوں کی چھان بین کر کے منشیات کی بڑی مقدار برآمد کی جس کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کا تخمینہ تقریباً 8 ارب 60 کروڑ روپے ہے۔ برآمد کی گئی دونوں کشتیوں کو قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید