اسلام آباد( جنگ کلچرل ونگ) جنگ کلچرل ونگ اور کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ’’سائبر سیکورٹی، دی نیکسٹ ڈیفنس فرنٹیئر‘‘ کے عنوان سے سیمینار میں مہمان خصوصی سابق آ ئی جی پولیس سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ سائبر سیکورٹی اب قومی بقا کا مسئلہ بن چکی ہے کیونکہ 21ویں صدی کے خطرات نے سیکورٹی کو فوجی، معاشی، معلوماتی، معاشرتی اور سائبر ڈومینز تک وسعت دے دی ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ پاور گرڈز، بینک، نادرا اور ملٹری نیٹ ورکس سائبر حملوں کا ہدف بن سکتے ہیں،اس موقع پر ڈاکٹر صادق، پروگرام منیجر NCAI،ڈین پروفیسر ڈاکٹر نور خان ،وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد نے بھی خطاب کیا۔سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ جنگ ہائبرڈ وارفیئر میں تبدیل ہو چکی ہے جس میں فوجی دباؤ، معاشی جبر، ڈس انفارمیشن اور سائبر آپریشنز شامل ہیں۔