اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد)یکم جولائی سے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس انوائس ویلیو سے منسلک ہوں گے، فنانس بل 2026-27کے ذریعے ویسٹ پاکستان موٹر وھیکلز ٹیکسیشن ایکٹ ، 1958میں ترامیم کا بل منظور ی کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔بڑی گاڑیوں، ٹریلرز اور ہیوی کمرشل وہیکلز پر ٹوکن ٹیکس 24ہزار روپے بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے۔