اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کی تاریخ کی اہم ترین پیش رفت، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے یوفون اور ٹیلی نار کی درخواست پر دونوں آپریٹرز کے انضمام کے عمل کے ساتھ ہی نئے برانڈ "e&" کے نام اور شناخت کی بھی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مشترکہ آپریشنز آگے بڑھائے جائیں گے۔ یہ خبر سب سے پہلے 24مئی 2026کو روزنامہ جنگ نے شائع کی تھی جو زبیر قصوری نے فراہم کی تھی۔