اسلام آباد (رانا غلام قادر) عمران کیساتھ جو ہورہا وہ مکافات عمل ہے، رانا تنویر کے ریمارکس پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ ، پی ٹی آئی کے رکن عاطف خان مشتعل، غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال کیا، اپو زیشن کے ارکان نے بیچ بچائو کرایا،قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی تقریر کے دوران ان کی پی ٹی آئی کے ایم این اے عاطف خان سے جھڑپ ہوگئی، وہ مشتعل ہوگئے تاہم اپو زیشن کے ارکان نے بیچ بچائو کرایا، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ جنید اکبر کہہ رہے تھے کہ ہم تو منتخب ہوکر آئے ہیں، میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا ہم منتخب ہو کر نہیں آئے، عمران خان کے دور میں میرے حلقے میں ایک ایم پی اے کی سیٹ خالی ہو گئی، پرویز الہٰی کی حکومت تھی،ضمنی الیکشن ہوا تو عمران خان نے میرے حلقے میں جلسہ کیا۔