اسلام آباد (ساجد چوہدری )رواں مالی سال ختم ہونے میں صرف 12دن باقی محکمہ ایکسائز کا کرونک ڈیفالٹرز کیخلاف گھیرا تنگ،،ہزاروں کے وارنٹ جاری، 10ہزاردکانیں سربمہر ، نادہندگان کی لاکرز میں بندش ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن نے پراپرٹی ٹیکس و پروفیشنل ٹیکس کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے پونے دو لاکھ کرونک ڈیفالٹرز کاگھیرا مزید تنگ کردیا ، ہزاروں ٹیکس ڈیفالٹرز کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔