کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترکیہ کے ادارے آئی ایچ ایچ کے ریسکیو ٹرینرز کے ذریعہ سندھ بوائے اسکاؤٹس کے تربیت حاصل کرنے والے 6 اسکاؤٹ لیڈرز ، محمد صادق جعفری ، ذیشان پترس ، محمد حسن سولنکی ، اُقبہ بن عامر، جنت نور اور علی صُہیب کو اربن ریسکیو ا ینڈ ریسکیو ان نیچر کا ماسٹر ٹرینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکریٹری سید اختر میر نے ٹیکا کے تعاون سے آئی ایچ ایچ کے ذریعہ تربیت حاصل والے اسکاؤٹس کی دو ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز نے اس تربیت کے انعقاد پر ترکیہ کی حکومت اور عوام ، پاکستان میں ترکیہ کے ادارے ٹیکا کے کراچی میں سربراہ معشوق پوسا اور آئی ایچ ایچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کامیاب اسکاؤٹس کو مبارکباد دی ہے۔