• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے حقوق کے لئے آواز بلند کروں گی، رعنا انصار

کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی نئی پار لیمانی لیڈر رعنا انصار نے کہا ہے کہ میں ایم کیو ایم کی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ ذمے داری دی، میں اسمبلی میں کراچی سمیت پورے سندھ کیلئے اپنے ساتھی ارکان کیساتھ آواز بلند کرونگی، انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز ہے کہ میں سندھ کی تاریخ میں پہلی خاتون پار لیمارنی لیڈر بنی ہوں، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ثابت کردیا ہے کہ اس نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لئے کام کیا ہے، ہمار ی جماعت نے ہر دور میں خواتین کے مسائل کو اجاگر کیا اور حکومت سے اسے حل بھی کرایا۔
ملک بھر سے سے مزید