بیجنگ،اسلام آباد(جنگ نیوز)چین کے سابق صدر وکمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل جیانگ ژیمن 96سا ل کی عمرمیں چل بسے ، حکمران کمیونسٹ پارٹی ، پارلیمنٹ، کابینہ اور فوج کی طرف سے چینی عوام کے نام ایک خط میں بتایاگیا کہ جیانگ ژیمن ایک شاندار لیڈر تھے،ان کی موت ہماری پارٹی ، فوج اور تمام نسلی گروہوںکےلوگوں کیلئےناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چینی صدر جیانگ ژیمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔