اسلام آباد(بلال عباسی) فارماسوٹیکل انڈسٹری نے تمام ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں پرنظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، اسحاق ڈار سربراہ ،ارکان میں عبدالقادر پٹیل، ایاز صادق اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار شامل ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی فارماسوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر بنائی گئی۔