• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریانہ اسٹور پر 18 لاکھ کا ڈاکہ، چوری سمیت لوٹنے کی متعدد وارادتیں

راولپنڈی ،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 4 گاڑیوں 21موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائلز ،نقدی اوردیگراشیاء جبکہ وفاقی دارالحکومت میں شہری تین گاڑیوں، 12موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی اشیاءسے محروم ہوگئے۔تھانہ صدرواہ کے علاقہ آصف آبادمیں تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر وحید محمد کے کریانہ سٹور سے 18لاکھ روپے لے کرفرارہوگئے۔تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ فیصل شہیدروڈپر چارمسلح ملزمان رانا محمد قاسم کی دکان پر آئے ان میں سے ایک نے اپنی کلاشنکوف سے فائر کیا جو شیشے پر لگا ملزمان کاؤنٹر سے 20ہزار روپے اور موبائل لے کرفرارہوگئے۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ محمدی چوک میں دوموٹرسائیکل سوار وں نے شمس الدین کوروک کر اس کے پیٹ میں لاتیں ماریں اوراسلحہ کی نوک پر اس سے 2لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ چونترہ کے علاقہ میں پمپ پرمحمد عمران موجود تھا کہ قیصر نامی لڑکا اوراس کے چارپانچ ساتھی مسلح ڈنڈے اورپسٹل آگئے لڑائی جھگڑاکیا تین فائرکئے اور 3لاکھ 68ہزار500 روپے چھین کرفرار ہو گئے۔تھانہ دھمیال کے علاقہ بنی سٹاپ کے قریب اویس حمید کے گھرکے تالے توڑکر 2لاکھ روپے، 7تولے سونا اور دیگرسامان چوری ہوگیا۔تھانہ مارگلہ کے علاقے میں چائینز ٹنگ ٹو کی فوڈ شاپ سے نقدی ، رانا عدنان سے موبائل،شالیمار کے علاقے میں چائینز وانگ یو کے پر سے موبائل، کورال کے علاقے میں عرفان کی دکان سے تین مسلح ڈاکوؤں نے نقدی چرا لی۔ سہالہ پولیس کو عمیر نے بتایاکہ نعمان کے رابطے پر امتیاز کو 17 لاکھ دیئےجو وہ لے اڑا۔ مختلف واقعات میں ایک کروڑ18لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کر لیے گئے۔ دیگر وارداتیں تھانہ وارث خان ،بنی ،آراے بازار،ٹیکسلا، صدرواہ،صادق آباد ، سٹی،پیرودھائی،تھانہ کینٹ ،کراچی کمپنی ،گولڑہ ،تھانہ آبپارہ ، کورال ، سبزی منڈی ، نون کی حدود میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید