• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کے قتل کے ملزم کو سزائے موت، 5 لاکھ ہرجانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت دینے کا حکم دیدیا۔سولہ سالہ ثناء عزیز کی درخواست پر باپ عبدالعزیز کیخلاف تھانہ آر اے بازار میں رواں برس پانچ اگست کو درج کیس کے مطابق وقوعہ کے روز والدہ نادیہ بی بی نے رات گیارہ بجے والد کو روٹی بناکر دی تو انہوں نے کھانے سے انکار کر دیا اور دونوں میں جھگڑا شروع ہو گیاجس کے بعد مشتعل والد نے رات تین بجے والدہ پر حملہ آور ہوکر چھری کی متعدد وار کئے، میں چھڑوانے گئی تو مجھے بھی زخمی کر دیا۔ بعدازاں والدہ ڈی ایچ کیو پہنچ کر جاں بحق ہوگئی، مدعی کی پیروی وسیم انور بھٹی ایڈووکیٹ نے کی جبکہ مقتولہ کے دونوں بچے چشم دید گواہ کے طور پر پیش ہوئے ۔عدالت نے ملزم کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور بیٹی کو زخمی کرنے پر دس سال قید دیتے ہوئے مقتولہ کے ورثاء کو پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
اسلام آباد سے مزید