• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی غریبوں اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت، مقررین

راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے، نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کے موقع پر راولپنڈی میں مختلف تقریبات ہوئیں جن میں مقررین نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں ، مزدوروں اور پسے ہوئےطبقات کی نمائندہ جماعت ہے ۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے محروم طبقات کے حقوق اور عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے سرمایہ داروں اور طاقتور طبقات کو للکارا ۔یوم تاسیس کی ایک تقریب پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام سٹی صدر راولپنڈی جبکہ راجہ کامران حسین کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن میں ہوئی ۔ مہمانان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی و صدر پی پی پی پنجاب راجہ پرویز اشرف اور انفارمیشن سیکرٹری پنجاب شہزاد سعید نے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک تقریب بھٹو دی جھگی میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی بیت المال ملک عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے فروغ،ملکی بقاء کو ہمیشہ مد نظر ررکھتے ہوئے عوامی خدمت کو جاری رکھا ۔پنجاب ویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک اور حافظہ رخسانہ بشیر نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی و تحصیل راولپنڈی کے زیر اہتمام ضلعی آفس لیاقت روڈ راولپنڈی میں کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان ، راجہ منصور اختر تحصیل صدر ، لیاقت خان، راجہ وحید یونس، راجہ بلال شیر باز ، حاجی فرخ اقبال نے خطاب کیا۔ ادھر یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر سردار لیاقت خان پسوال نے کہاکہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملکی نظریات کی محافظ ہے ۔ دریں اثناء کری روڈ پر ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور عوامی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔
اسلام آباد سے مزید