• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کی حفاظت کیلئے پیپلز پارٹی ہمیشہ ڈٹ کر کھڑی رہے گی: یوم تاسیس پر خطابات

ملتان (سٹاف رپورٹر) آج پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے اجتماعات میں ہزاروں کارکنوں کی شرکت نے ثابت کر دیا کہ بھٹو آج بھی زندہ ہے جب کہ ملتان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے، ملک کا مستقبل بلاول بھٹو کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہی آئندہ ملک کے وزیر اعظم ہوں گے، آئین اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ ڈٹ کر کھڑی رہے گی، ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی، سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، ایم این اے نوید عامر جیوا، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی صدر میاں کامران عبداللہ مڑل اور دیگر نے پیپلزپارٹی ملتان کی طرف سے پیپلزپارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب پیپلز سٹی سیکرٹریٹ لابر ہاوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پیپلز لائرز فورم، پی وائی او، خواتین ونگ لیبر بیورو اور تمام صوبائی حلقوں سے جیالوں نے جلوس کی شکل میں شرکت کی، ملتان میں یوم تاسیس کا یہ بڑا اجتماع تھا جس سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی ویڈیو لنک پر خطاب کیا، دوسری جانب پیپلز سیکریٹریٹ چوک شاہ عباس میں پیپلزپارٹی کے 55ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار پی پی 217 ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی ایک طویل داستان ہے، دوسری جانب شہید بے نظیر بھٹو صوفی ازم کے بانی ہاشم خان بابر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
ملتان سے مزید