• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI پنجاب کے ارکان کا اسمبلیاں فوری نہیں 20 دسمبر تک توڑنے کا مشورہ، سندھ اسمبلی سے مستعفی ہونے پر PTI ارکان کا اتفاق

لاہور(جنگ نیوز)تحریک انصاف کےرہنما خرم شیر زمان کی سربراہی میں سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہواجس میں ارکان نے متفقہ طورپر فیصلہ کیاکہ عمران خان کے حکم پر ایک منٹ میں مستعفی ہوجائیں گے۔

ادھرپی ٹی آئی کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر اپنی سفارشات تیار کرلیں۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کمیٹی کے ارکان کی جانب سے 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ ارکان نے فوری اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کے مطابق ارکان نے رائے دی کہ سیاسی کارڈز کھیلتے ہوئے ٹائمنگ کو مد نظر رکھا جائے، اسمبلیوں کی تحلیل تب کی جائے جب وفاق اوردیگرصوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے دباؤ بڑھ سکے۔

اہم خبریں سے مزید