• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی کے مختلف تھانوں لیاقت آباد، سپر مارکیٹ، سمن آباد اور خواجہ اجمیر نگری نے غیر قانونی طور پر کراچی میں داخل ہونے والے14 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا،جن میں خادم ولد پختون خان، بہادر خان ولد ظاہر اور مرویز ولد ملک محمد ، سر خان ولد ارباب، عبدالمالک ولد محمد خواص، مصطفیٰ ولد محمد، عبدالجلیل ولد عبدالصمد اور محمد ولی ولد محمد ظاہر، سردار شاہ ولد امیر محمد، حبیب اللہ ولد زرگل، احمد شاہ ولد اسلم اور عزت اللہ ولد محمد ظہی، میر محمد ولد فیروز اور حسام الدین ولد امام مراد شامل ہیں۔