کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پی ڈی ایم کے سربراہ جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر کرانے کی بجائے ایک سال آگے بھی جاسکتے ہیں ، اسمبلیاں توڑنے کی بھڑکیں بہت سنیں ایسا کچھ نہیں ہے،جتنی بھڑکیں انہوں نےماری کیا ان پر عمل ہورہا ہے۔کراچی میں جمعیت علماء پاکستانکے سربراہ ،پی ڈی ایم کے مرکزی ناعب صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی مولانا شاہ اویس نورانی کی رہائشگاہ پر صحافیوں سےبات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا پورا نہیں ہونے دیں گے،عمران خان کب تک عوام کو دھوکہ دیتے رہیں گے، انتخابات وقت پر کرانے کی بجائے ایک سال آگے بھی جاسکتےہیں ، ہر کسی کو چور چور کہنے کا بیانیہ فیل ہوچکا ہے اسمبلیاں توڑنے کی بھڑکیں بہت سنیں ایسا کچھ نہیں ہے،ملک کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔