• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر، سنگاپور اور نیویارک مہنگے ترین

کراچی (پی پی آئی) کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے،سنگاپور اور نیو یارک مہنگےترین شہر جبکہ دمشق دنیا کا سستا ترین شہر ہے، استنبول ، بیونس آئرس اور تہران میں مہنگائی سب سے زیادہ بڑھی۔

برطانیہ کے معروف اشاعتی ادارے دی اکنامسٹ گروپ نے رواں برس دنیا بھر کے 174 شہروں کی مہنگائی اور اس کے عوام پر اثرات کی درجہ مندی کی ہے جس کے مطابق استنبول ، بیونس آئرس اور تہران میں مہنگائی سب سے زیادہ بڑھی۔

پی پی آئی کے مطابق وینزویلا کے شہر کراکس میں تو ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح 132 فیصد دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی برسوں کی طرح رواں برس بھی سنگا پور دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے لیکن اس بار اس کے ساتھ نیویارک بھی سرفہرست ہے۔دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں تل ابیب ، ہانگ کانگ ، لاس اینجلس ، زیورخ، جنیوا، سان فرانسسکو، پیرس، کوپن ہیگن اور سڈنی ہیں۔

 دنیا کا سب سے سستا شہر شام کا دارالحکومت دمشق ہے، جس کے بعد لیبیا کا شہر طرابلس، ایران کا دارالحکومت تہران دنیا کا تیسرا سستا ترین شہر قرار پایا ہے۔

روشنیوں کے شہر کراچی کو پاکستان میں غریب پرور شہر کیا جاتا ہے، عالمی سطح پر بھی اس کی شہرت ایسی ہی ہے۔دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے بنیادی اخراجات کے اعتبار سے کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر ہے، اس سے زیادہ سستے شہر دمشق، طرابلس، تہران، تیونس اور تاشقند ہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید