• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ، مسابقتی کمیشن کا پینٹ کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے کورونا سے متعلق دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ کرنے پر نیلسن پینٹ انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کو 10لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے، چیئرپرسن سی سی پی راحت کونین اور ممبر مجتبیٰ لودھی پر مشتمل بینچ نے نیلسن پینٹ کے گمراہ کن دعوے پر جرمانہ عائد کیا ۔ سی سی پی کے مطابق نیلسن پینٹ کی جانب سے دھوکہ دہی پر مبنی تشہیر کو روکنے اور مستقبل میں ایسی کسی بھی سرگرمی کو نہ دہرانے کے حوالے سے کیے گئے عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے، بنچ نے نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے صرف دس لاکھ کا فکس ٹوکن جرمانہ عائد کیا تاکہ کمپنیوں کو گمراہ کن تشہیری سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے روکا جائے۔ بنچ نے نیلسن پینٹ کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی مذکورہ پروڈکٹس کے تمام بیچز کو واپس منگوا لے، جو فروخت ہو چکے ہوں یا اب بھی ان کے ڈسٹری بیوٹرز کے پاس سٹاک میں موجود ہوں، اور اپنے تمام ڈسٹری بیوٹرز اور خریداروں کو ان گمراہ کن دعووں کی غیر موثریت کے بارے میں مطلع کر ے۔

ملک بھر سے سے مزید