کراچی (ٹی وی رپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اداروں اور فوج کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ زبردست ہے، میں نمبر ون سے دوستی کرتا ہوں نمبر ون سے دشمنی کرتا ہوں نہ میں بچوں پر تبصرہ کرتا ہوں نہ ان کی سیاست میں ٹانگ اڑاتا ہوں یہ تحریک انصاف جانے مونس جانے۔
میں نے یہ دو باتیں پانچ چھ مہینے پہلے کہیں تھیں کہ تیس نومبر تک بہت اہم ہیں جب آپ نے چھبیس ستائیس کو میرا انٹرویو لیا میں نے کہا کہ اکتیس جنوری تک الیکشن کی تاریخ کے معاملات طے ہوسکتے ہیں۔