لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے پھیلاؤ پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ہفتے میں تین روز تمام سکول بند کرنے اور دو روز ورک فرام ہوم کا عندیہ دے دیا، عدالت نےسرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں متعلقہ وزراء سے رابطہ کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے،عدالت نے آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کو سربمہر کرنے کے بجائے ایک نوٹس دے کر مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔