• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکوک شہرت کے افسروں کو موٹر وے پولیس میں قبول نہ کیا جائے، ذوالفقار چیمہ

راولپنڈی ( جنگ نیوز) سابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس ذوالفقار چیمہ نے کہا ہے کہ مشکوک شہرت کے حامل افسروں کو اس نیک نام ادارے میں کسی صورت قبول نہ کیا جائے اس سے ادارے کی قابل فخر شہرت متاثر ہوگی ۔ موٹر وے پولیس افسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی تنظیموں نے بھی اس اداررے کو کرپشن سے پاک ادارہ قرار دیا ہے جو پورے ملک کیلئے قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے زمانے میں قانون کی خلاف ورزی پر وزیروں ججوں جرنیلوں اور وفاقی سیکرٹریوں کے خلاف بھی قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ۔اس سے پہلے آئی جی موٹر وے خالد محمود نے اپنے خطاب میں ادارے میں کی گئی اصلاحات پر روشنی ڈالی ۔ ذوالفقار چیمہ نے آئی جی خالد محمود اورایڈیشنل آئی جی زبیر ہاشمی کے ہمراہ پروموٹ ہونے والے افسروں کو رینک لگائے۔
اسلام آباد سے مزید