ملتان( سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد امجد رفیق نے شہر سلطان کی رہائشی کلثوم مائی کی اپنے دو بیٹوں کی بازیابی اور حبس بے جا کے خلاف رٹ درخواست پر سی پی او ملتان کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک سینئر پولیس آفیسر کو مقرر کریں جو خاتون کے بیٹوں کو برآمد کرکے 5 دسمبر کو عدالت کے روبرو پیش کریں۔پیٹیشنر کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے موقف اختیار کیا کہ جلال پور پیروالہ کی پولیس 21 نومبر کو خاتون کے بڑے بیٹے عباس کو گھر سے اٹھا کر لے گئی۔جس پر خاتون نے عدالت سے رجوع کرلیا۔جس پر پولیس نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے اس کے 15 سالہ بیٹے نجم کو 30 نومبر کو اٹھالیا اور ساتھ ہی دو موٹر سائیکلز اور دو قیمتی موبا ئل فون بھی لے گئی انہیں دن میں تھانے میں رکھا جاتا ہے اور رات کو عقوبت خانہ میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔