• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی، جاپان نے پاکستان کو ہرادیا، فائنل آج ہوگا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں پانچویں و آٹھویں پوزیشن کے میچ میں جاپان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔پاکستانی ٹیم اتوار کو ساتویں پوزیشن کے لئے کینیڈا سے مقابلہ کرے گی، ہفتے کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں آئرلینڈ نے ملائیشیا کو 3-0سے جبکہ جنوبی افریقا نے جنوبی کوریا کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر 3-2سے ہرایا، مقررہ وقت تک میچ ایک، ایک گول سے برابر تھا،فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا، ہفتے کو پوزیشن کے ایک اور میچ میں فرانس نے کینیڈا کو مات دی۔