• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبوشین ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اور سنچری اسکور کرنے والے 8 ویں بیٹر

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)آسٹریلیا کے کرکٹر مارنس لبوشین ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اور سنچری اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے۔مارنس لبوشین نے پرتھ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنائی جس کے بعد انہوں نے دوسری اننگز میں سنچری بنا ڈالی۔اس طرح آسٹریلوی کرکٹر ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے والے دنیا کے 8 ویں بیٹر بن گئے ہیں۔رپورٹس مطابق آسٹریلیا کے کسی بیٹر نے یہ اعزاز 48 برس کے بعد حاصل کیا۔ گریگ چیپل اسی طرح کا اعزاز 1974 میں حاصل کرچکے ہیں۔ڈوگ والٹرز، سنیل گاواسکر، لارنس رو، گراہم گوچ، برائن لارا اور کمار سنگاکارا بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔