• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بااختیار بلدیاتی نظام نہ ہونا شہریوں کے حقوق پر ڈاکا ہے، ایم ڈبلیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی نے کہا ہے کہ ملیرمیںمصنوعی نہیں حقیقی ترقی کی ضرورت ہے،ملیر کی عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،شہر میںبااختیار بلدیاتی نظام نہ ہونا شہر یوں کے حقوق پر ڈاکا ہے، ملیر میں موجود مافیاوں کے خلاف فوری آپریشن کا آغاز کیا جائے،ملیر کے انفرا اسٹرکچرپر عملی توجہ دی جائے۔مختلف حکومتیں شہر کے انفرا سٹرکچر کیلئے متعدد ماسٹر پلان بنا چکی ہیں لیکن کوئی بھی ماسٹر پلان اب تک نافذ عمل نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ ملیر سٹی تا سعودآباد اور کالابورڈ تا سعود آباد سڑکوں کا تعمیراتی کام تین سال سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکا، شہری طویل عرصے سے کوفت اور اذیت میں مبتلا ہیں، الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی کاسمیٹک قسم کے منصوبے شروع کرکے عوام کو بے وقوف بنایا جاتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید