• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ ثقافتِ سندھ پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی مبارک باد

اسلام آباد (وقائع نگار) سابق صدرآصف علی زرداری نے سندھ میں ثقافت کا دن منانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ باشعور اور مہذب قومیں اپنی ثقافت، تہذیب اور زبان کبھی بھی نہیں بھولتیں‘ پیپلزپارٹی کے بانی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستانی قوموں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافت کی وزارت قائم کی میوزیم قائم کئے تاکہ قومیں اپنی ثقافت کی عزت برقرار رکھیں۔ آصف علی زرداری نے کہا امن پیار، محبت عزت اور بھائی چارہ سندھ کی عظیم تہذیب رہی ہے۔ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یومِ ثقافتِ سندھ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یہ دن منانے والوں کو مبارکباد دی ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ کی ثقافت انڈس سویلائیزیشن اور اسلامی تہذیب کا حسین امتزاج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی اجرک، ٹوپی، رلی، لوک ادب، موسیقی اور روایتی کھانے اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ پاکستانی ثقافت، آرٹ اور ادب کو فروغ دینا پیپلز پارٹی کا منشور ہے۔