• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر،قانون دان وسیم ممتاز کے اعزاز میں آرٹس کونسل کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک میں نامور شاعر،قانون دان وسیم ممتاز ایڈووکیٹ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی، ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر،ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد امین، پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ وسیم ممتاز کی شاعری کی انفرادیت نے انہیں ممتاز بنایا۔مولانا فاروق سعیدی، ڈاکٹر کامران اشفاق،شاکر حسین شاکر، رضی الدین رضی، عباس ملک، مرتضیٰ اشعر، اللہ دتہ کاشف بوسن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال نے وسیم ممتاز کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملتان سے مزید