پشاور (لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا صوبائی ترجمان و چیئرمین A.B.S.M.F فاونڈیشن کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر خصوصی افراد کو ویل چیئرز اور سکول بیگ تقسیم کئے گئے۔صوبائی ترجمان صفدر باغی نے کہا کہ دن کو منانے کا مقصد خصوصی افراد کی تکالیف اور ان کے معاشی و سماجی حقوق سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور ان کو ملک کا مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہے۔