راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) فاسٹ بولر حارث رؤف ران کا پٹھہ زخمی ہونے کی وجہ سے پنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کرسکے۔ ملتان ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔حارث رؤف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے گیند سے ٹکرانے سے زخمی ہوئے تھے۔ ان کی ایم آر آئی رپورٹ کرائی گئی جس کے بعد انہیں بولنگ کرنے سے روک دیا گیا۔ اگر وہ مکمل فٹ نہ ہوسکے تو دوسرے ٹیسٹ میں فہیم اشرف کو موقع مل سکتا ہے۔