کراچی(اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)،بی اے/ ایل ایل بی(پانچ سالہ پروگرام) اور بی ای،بی ایڈ(آنرز)،بی ایس اوربی ایس تھرڈ ایئر کے مختلف شعبوں میں (مارننگ پروگرام)میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر برائے سال 2023 ء میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے،خواہشمند طلبہ 5 دسمبرکواپنے داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔