• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال، جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلشن اقبال بلاک الیون اے ون میں ارشد ریاض نامی شخص نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی حبیبہ ارشد کو چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا،زخمی خاتون کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق دونوں کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا ، بیوی ناراض ہو کر اپنے کسی رشتہ دار کے گھر گئی ہوئی تھی،اتوار کو واپس آئی تو انکے درمیان پھر جھگڑا ہوا ، پولیس نے ملزم ارشد ریاض کو آلہ ضرب سمیت گرفتار کر لیا ہے،خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید