اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن 5 آج دسمبر کو مردان کے دورے پر جائیں گے جہاں جمعیت کی ایک تنظیمی تقریب میں سابق وزراء سینیٹردلاور خان، اعظم خان اور عدنان خان جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کے مطابق 7 دسمبر کو مولانا فضل الرحمٰن بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائیں گے جہاں بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور بلوچستان اسمبلی کے رکن نواب محمد اسلم رئیسانی، میر ظفر اللہ زہری، حاجی غلام دستگیر بادینی، سخی میر امان اللہ، آغا عصمت اللہ، ملک عبدالقیوم کاکڑ، سردار ظفر اللہ خان کچکی سمیت کئی دیگر شخصیات بھی جمعیت علمائے اسلام میں شرکت کا اعلان کریں گی۔
مرکزی ترجمان اسلم غوری کے مطابق ان شخصیات کی جے یو آئی میں شمولیت سے جمعیت کی دینی، سیاسی اور تنظیمی طاقت میں اضافہ ہوگا۔